Aaj News

منگل, مارچ 25, 2025  
24 Ramadan 1446  

خیرپور، کراچی اور شیخوپورہ میں حادثات، 2 بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی میں دندناتے ڈمپرز نے ایک اور شہری کی جان لے لی
اپ ڈیٹ 01 فروری 2025 06:55pm

خیرپور میں ٹریفک حادثے میں 2 بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے، موٹرسائیکل سے گرنے والوں کو ٹریکٹر نے روند ڈالا، کراچی میں دندناتے ڈمپرز نے ایک اور جان لے لی، شیخو پورہ میں ٹرک کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل چنگچی رکشے سے ٹکرا کر گر گئی، جسے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر نے کچل دیا۔

کراچی اور خیرپور میں ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے دادن لاشاری اور جاگن لاشاری کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب کراچی میں دندناتے ڈمپرز نے ایک اورشہری کی جان لے لی، سائٹ ایریا میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے فیکٹری ورکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پنجاب اور سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق

علاوہ ازیں شیخوپورہ میں ٹرک کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

traffic accident

sindh

Accident

Sindh Police