جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی
جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جن ناموں کی منظوری دی ہے ان میں فرح جمشید، انعام اللہ خان، مدثر امیر، ثابت اللہ اور اورنگزیب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عبدالفیاض، صلاح الدین، صادق علی، طارق آفریدی اور اورنگزیب خان کو بھی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے اجلاس میں ابتدائی طور پر 9 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا ایجنڈا زیر غور تھا، تاہم اجلاس کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے 10 ججز تعینات کرنے کا مطالبہ کیا، جس پر چیف جسٹس پاکستان نے اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق، پشاور ہائیکورٹ کے لیے 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی اکثریتی رائے سے کی گئی، تاہم اجلاس میں موجود تین ممبران نے 9 کے بجائے 10 ججز مقرر کرنے پر اعتراض کیا۔
Comments are closed on this story.