سب رجسٹرار دفاتر میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تحقیقات کا فیصلہ
سندھ حکومت نے کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر میں کرپشن کے خاتمے کے لیے تحقیقات کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی ابتدائی رپورٹ پر کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر کے ریکارڈ کی چھان بین کرے گی، وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری اور چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی قائم کردی۔
ترجمان چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ کمیٹی کراچی کے سب رجسٹرار دفاتر کے 5 سے 10 سال کے ریکارڈ کی جامع تحقیقات کرے گی۔
تاجروں کے لیے بزنس فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینشین کمیٹی بنانے کا فیصلہ
سب رجسٹرار دفاتر کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی میں عمر فاروق بُلو سمیت 5 اراکین شامل ہیں، کمیٹی میں چیف انسپکٹر اسٹامپس، انسپکٹرجنرل رجسٹریشن اور ڈپٹی چیف انسپکٹر اسٹامپس شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ رجسٹرار میرپور خاص ڈویژن کو کمیٹی کے معاون رکن کے طور پر شامل کیا گیا۔
جامعات میں بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانےکا ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں منظور
چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا تھا کہ انکوائری کمیٹی کو 90 دن میں رپورٹ مکمل کرکے سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کردی، کمیٹی کرپشن کے شواہد بے نقاب کرکے ذمہ داروں کا تعین کریں گی۔
Comments are closed on this story.