تاجروں کے لیے بزنس فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینشین کمیٹی بنانے کا فیصلہ
سندھ حکومت نے تاجروں کے لیے بزنس فسیلیٹیشن اینڈ کوآرڈینشین کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صنعت کاروں کے مسائل کے حوالے سے اجلاس میں وزیراعلیٰ نے چیف سیکریٹری کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صنعت کاروں اور سندھ حکومت کے متعلقہ افسران پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے۔
سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے اراضی سے متعلق معاملات حل کیے جائیں، کمیٹی میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، سیکریٹری صنعت اور ریونیو افسر شامل ہوگا۔
وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صنعت کاروں کی ملاقات ہوئی تھی، پارٹی چیئرمین کی واضح ہدایت ہے کہ صنعت کاروں کے مسائل حل کریں، صنتعی علاقوں میں گرین بیلٹ کو صنعتکاروں کے ساتھ مل کر خوبصورت بنایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صنتعی علاقوں اور شہر بھرمیں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں، پولیس اور محکمہ ریونیو مل کر کارروائی کریں۔
حکومت سندھ بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو
وزیراعلیٰ نے آباد کے مسائل بھی حل کرنے کی ضروری ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سکھر اور دیگر شہروں میں بزنس فرینڈلی ماحول برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے صنعتی علاقوں میں سڑکوں، نکاسی آب اور پانی کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔
اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار، وزیر زراعت محمد بخش مہر، وزیر صنعت جام اکرام اللہ دھاریجو، انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن سمیت دیگر حکام شریک تھے۔
Comments are closed on this story.