Aaj News

ہفتہ, مارچ 01, 2025  
30 Shaban 1446  

متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے تجاویز لی جائیں، مولانا فضل الرحمان

جو لوگ حکومت کو لائے ہی، وہی چلا بھی رہے ہیں، گجرانوالا میں گفتگو
شائع 31 جنوری 2025 05:26pm

سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کو پرانا جانتا ہوں، میں مذاکرات پر یقین رکھتا ہوں، ہم مذاکرات کے ذریعے مسائل کے سیاسی حل پر یقین رکھتے ہیں، متنازعہ پیکا ایکٹ پر صحافیوں سے تجاویز لی جائیں، معقول تجاویز قبول کرکے ترمیم کے ذریعے بل کا حصہ بنایا جائے۔

گجرانوالا میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ حکومت میں اتنی قوت نہیں کہ ایک دن بھی چل سکے، جو لوگ حکومت کو لائے ہی، وہی چلا بھی رہے ہیں، جس دن انہوں نے کندھا اٹھالیا، اس دن حکومت نہیں ہوگی۔

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کو حکومت کیخلاف مل کر تحریک چلانے کی تجویز دے دی

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے اپوزیشن کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، مذاکرات کرنا یا نہ کرنا حکومت اور پی ٹی آئی کا اپنا معاملہ ہے۔

پی ایف یو جے کا متنازع پیکا ترمیمی قانون کیخلاف آج یوم سیاہ منانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ خیبر پختنونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی رٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے، صوبے بھر میں ان دنوں مسلح گروہوں کا راج ہے۔

federal government

JUIF

Maulana Fazal ur Rehman

President Asif Ali Zardari

fica Act