Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
22 Ramadan 1446  

مردان: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، ایک بچی زخمی

ادھر ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا
شائع 31 جنوری 2025 09:53am

مردان کے علاقے کاٹنلگ قاسمی میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اور بہو کو قتل کیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے سسر اور مرکزی ملزم محبوب اور ساس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی شامل ہیں جبکہ ان کی بیٹی زخمی ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم محبوب علی نے گھریلو تنازع پر بیٹے ، بہو اور پوتی پر فائرنگ کی، زخمی بچی اور لاشیں کاٹلنگ ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کی گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں متقولہ خاتون کے سسر، ساس اور نند کے شوہر کو نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی میں بھائی نے غیرت کے نام پر 18 سالہ بہن کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم مقتولہ کے سسر اور ساس گرفتار ہوگئے ہیں جبکہ نند کا شوہر فرار ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان میں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ مغوی پولیس اہلکار محمد اعظم ڈیوٹی سے واپس گھر جار ہا تھا، جس کی بازیابی کے لئے کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کھیرا پل کے قریب نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار کو اغوا کیا، مغوی پولیس اہلکار تھانہ یونیورسٹی میں تفتیشی شعبہ میں تعینات تھا جو کہ ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کے لئے کاروائی شروع کر دی ہے۔

firing incident

Mardan