اگرمذاکرات کا مقصد الیکشن بھلانا ہے تو ہمیں قبول نہیں، سلمان اکرم راجا
سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ہم اپنامؤقف سامنے رکھ چکے ہیں، ہمیں غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن چاہیے جوقوم کے سامنے حقیقت لائے سچائی بیان کرے۔
سیکریٹری جنرل تحریک انصاف سلمان اکرم راجا نے آج نیوزکے پروگرام نیوزانسائٹ وِد عامرضیا کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگرمذاکرات کا مقصد الیکشن بھلانا ہے تو ہمیں قبول نہیں، حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل ختم ہوا ہے،دیگر پارٹیوں اورعوام کے ساتھ جاری ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم سب سے کہیں گے کہ اٹھواس نظام کے خلاف، ہمارا ایجنڈا ہےکہ آئین پاکستان کو بحال کیا جائے، ملک پر سیاہ رات طاری ہے، ہر پاکستانی کو اندھیرے سے نکلنے کی دعوت دیں گے۔
سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کا بنیادی مسئلہ عوام کی آواز کو دباناہے، ہم نے اس ملک کو اشرافیہ کی آماجگاہ بنا دیا، حکومت کا ظلم اورجبرآپ اب بڑھتا دیکھیں گے۔
انھوں نے کہا کہ ہم اپنامؤقف سامنے رکھ چکے ہیں، ہمیں غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن چاہیے جوقوم کے سامنے حقیقت لائے سچائی بیان کرے، اس کے علاوہ ان ہاؤس کوئی کمیٹی ہم نہیں سجھتے کہ قوم ی کی نگاہ میں اعتبار رکھے گی۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہم آگے بڑھیں اس وقت جومشکلات درپیش ہیں کہ نومئی کو بہانہ بنا کراس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف یلغارجاری ہے، چھبیس نومبر کا بھی خون خشک نہیں ہوا، شہداکے لواحقین کا غم تازہ ہے انھیں انصاف ملنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اکیس دسمبر سے لےکرہم جنوری کے آخرتک آگئے، جب ہم نے اعلان کیا کہ چوتھی مذاکراتی نشست میں نہیں بیٹھیں گے۔ اس سے پہلے یلغارہوئی، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا یہ تو ہونہیں سکتے، ہمارے ترجمان حامد رضا کے مدرسے پرحملہ کیا گیا۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی جلدی نہیں ہے، نظام کومکمل تبدیل کرنا چاہتے ہیں، ہمارے لوگ بہادرہیں، حکومت کی انتقامی کارروائیوں کی پرواہ نہیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل نے مذید کہا کہ ہم پرظلم ہوا تو وہ ریاست کی ناکامی کہلائے گی، علی امین گنڈاپور پربانی پی ٹی آئی کوپورااعتماد ہے۔
Comments are closed on this story.