Aaj News

جمعرات, فروری 20, 2025  
21 Shaban 1446  

پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں، دفتر خارجہ

پاکستان کی ون چائنہ سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، ترجمان کی پریس بریفنگ
شائع 30 جنوری 2025 01:45pm

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، پاکستان کی ون چائنہ سے متعلق پالیسی تبدیل نہیں ہو گی، پاک چین دوستی پر لگائے گئے گھناؤنے الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان چین کے ساتھ دوستی کے متعلق بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا پیچھے چھوڑا جانے والا جدید اسلحہ افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی نے پاکستان میں حملوں کے لیے استعمال کیا، ہم نے کابل میں موجود حکام کے ساتھ ہتھیار استعمال کرنے کے ثبوت شیئر کیے، ٹی ٹی پی کے پاکستان میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق مزید شواہد بھی موجود ہیں۔

افغانستان میں امریکی جدید ہتھیاروں کی موجودگی پرگہری تشویش ہے، پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ مراکش میں کشتی حادثے پر تحقیقات جاری ہیں، کشی حادثے میں بچ جانے والے افراد کی 2 پروازوں کے ذریعے پاکستان منتقلی ہورہی ہے، پاکستان میں امن مشقوں کا انعقاد ہونے جارہا ہے، امن مشقوں کا مقصد میری ٹائم چیلنجز کا سامنا کرنا ہے۔

شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان جنوبی لبنان سےاسرائیل کے فوجی انخلا سے انکار کی مذمت کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، سوڈان میں سعودی ہسپتال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

foreign office

اسلام آباد

Shafqat Ali Khan

pak china relation

Foreign Office Spokes Person