Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد ہلاک

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بھارتی قونصل خانہ
شائع 29 جنوری 2025 11:31pm

سعودی عرب کے مغربی شہر جیزان کے قریب سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہری ہلاک، 2 زخمی ہوگئے۔ جبکہ زخمیوں کی فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق حادثہ الرین، وادی الدواسر شاہراہ پر پیش آیا ہے۔ مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ زخمیوں کو وادی الدواسر اورنیہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مرنے والوں کی لاشوں کو اسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق جدہ میں بھارتی قونصل خانے ایکس پیغام میں تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ، “ہم سعودی عرب کے مغربی علاقے جیزان کے قریب ایک سڑک حادثے میں 9 بھارتی شہریوں کے المناک موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔

قونصل خانے نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدہ میں بھارت کا قونصلیٹ جنرل مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے اور حکام اور اہل خانہ سے رابطے میں ہے۔

Saudia Arabia

traffic accident

indian killed