Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال

وزارت ہوا بازی نے تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردیں
شائع 29 جنوری 2025 04:59pm

قومی ایئر لائن نے گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال کردیے، بند کیے گئے روٹس میں سے7 پر جہازوں کی کمی وجہ سے فلائٹ آپریشن کو معطل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے گزشتہ 6 ماہ میں پی آئی اے کے 8 بین الاقوامی روٹس بحال کردیے، اس حوالے سے وزارت ہوا بازی نے تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردیں۔

بند روٹس میں سے 7 پر جہازوں کی کمی وجہ سے فلائٹ آپریشن کو معطل کیا گیا، اسلام آباد سے پیرس ایک روٹ پر ایاسا کی جانب سے پابندی عائد تھی جبکہ اسلام آباد سے پیرس کے روٹ کو 4 سال 5 مہینوں بعد بحال کیا گیا۔

اسلام آباد سے پیرس کی لیے دوطرفہ پروازوں کے لیے بوئنگ ٹرپل سیون طیارے کو آپریٹ کی جارہا ہے، تربت سے شارجہ کے لیے فلائٹ آپریشن 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا جبکہ تربت سے شارجہ دو طرفہ پروازوں کے لیے سے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا

تربت سے العین روٹ کے روٹ کو 5 مہینوں بعد بحال کروایا گیا، تربت سے العین کے دوطرفہ پروازوں کے لیے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

گوادر سے مسقط کے روٹ کو 13 مہینوں بعد بحال کروایا گیا جبکہ گودر سے مسقط کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ سے جدہ کے روٹ کو 3 سال 4 مہینوں بعد بحال کیا گیا، کوئٹہ سے جدہ دوطرفہ پروازوں کے لیے سے ٹی آر طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد سے جدہ کے روٹ کو 3 سال 4 مہینوں کے بعد بحال کیا گی جبکہ کفیصل آباد جدہ روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے 320 کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ کو 3 سال 4 مہینوں کے بعد بحال کروایا گیا جبکہ فیصل آباد سے مدینہ کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے 320 طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

پابندی اٹھنے کے بعد پی آئی اے کا یورپ فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ

نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے پی آئی اے کی پہلی پرواز مسقط روانہ

اسی طرح لاہور سے کویت کے روٹ کو 7 ماہ بعد بحال کروایا گیا جبکہ لاہور سے کویت کے روٹ پر دوطرفہ پروازوں کے لیے اے 320 طیارے کو آپریٹ کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد

PIA

PIA Flight

Pakistan International Airlines