عمران خان سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کا انٹراکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی رپورٹ پر وزیراعلیٰ علی امین سے تحفظات کا اظہارکیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبر پختونخوا میں قائم انٹر اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کی رپورٹ پر وزیر اعلیٰ کے پی کے سے تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں انٹر اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی سینئر وکیل قاضی انور کی سربراہی میں قائم کی گئی تھی جبکہ کمیٹی نے کے پی کے میں مختلف محکموں، وزارتوں اور افسران کی کرپشن کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیا تھا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دے دیا گیا
علی امین گنڈا پور کے بیان پر صحافیوں کا احتجاج، مائیک اٹھالئے
اڈیالہ جیل میں ہونے والی اہم ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ کے پی کے کو ڈیڑھ ماہ میں معاملات درست کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں علی امین گنڈا پور کو عمران خان نے کے پی کے میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی بھی ہدایت کی تھی۔
Comments are closed on this story.