Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
03 Shawwal 1446  

ڈیپ سیک کی کامیابی کے دوران ’اوپن اے آئی‘ کے بانی سام آلٹ مین کی پرانی ویڈیو وائرل

ہمارے ساتھ تربیتی فاؤنڈیشن ماڈلز پر مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔ سام آلٹ
شائع 29 جنوری 2025 11:22am

چین کے مصنوعی ذہانت (AI) ماڈل، ’ڈیپ سیک‘ نے حالیہ دنوں میں صنعت میں تہلکہ مچادیا ہے۔ یہ ماڈل امریکی کمپنیوں جیسے اوپن اے آئی، گوگل، جیمینی، اور کلاؤڈ اے آئی جیسے جائنٹس کا متبادل بن کر سامنے آیا ہے، جس سے دنیا کے جنریٹو چیٹ بوٹ مارکیٹ میں چین کا اثر بڑھ رہا ہے۔

ڈیپ سیک کے بانیوں نے صرف 5.6 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے اس ماڈل کی تیاری کی، جو کہ اوپن اے آئی اور دیگر امریکی کمپنیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ ان کمپنیوں نے اپنے ماڈلز کی تیاری کے لیے اربوں ڈالر خرچ کیے ہیں۔

اس کامیابی کے درمیان، اوپن اے آئی کے بانی سام آلٹ مین کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ 10 ملین ڈالر کے بجٹ پر اے آئی ماڈل بنانے کو ’ناممکن‘ قرار دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے چینی ایپ ’ڈیپ سیک‘ کو امریکا کیلیے بڑا خطرہ قرار دےدیا

یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب 2023 میں آلٹ مین ہندوستان میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے اور وہاں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ ’ہمارے ساتھ لرننگ فاؤنڈیشن ماڈلز پر مقابلہ کرنا ناممکن ہے۔‘

سیم آلٹ مین کی اس ویڈیو کے دوبارہ وائرل ہونے اور اس کے ساتھ چین کے کم خرچ والے اے آئی ماڈلز کی کامیابی نے عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کی صنعت کی معیشت پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ خاص طور پر جب ڈیپ سیک کے ماڈلز، جیسے ڈیپ سیک آر ون، اپنے اعلیٰ معیار کے باوجود 20 سے 50 گنا سستے ہیں، تو اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ کیا امریکہ کا اے آئی ماڈلز بنانے کا روایتی بیانیہ اب بدلنے جا رہا ہے۔

ڈیپ سیک کے ماڈلز نے بہت کم خرچ میں زبردست مقبولیت حاصل کی ہے، اور حال ہی میں اس کے ڈیپ سیک وی تھری ماڈل نے این ویڈیا کی کم قیمت والی اے 100 چپس استعمال کر کے 6 ملین سے بھی کم میں کمپیوٹنگ پاور فراہم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکا کو ٹکر دینے والا ڈیپ سیک کا بانی کون ہے

اس کے باوجود، سیم آلٹ مین نے اپنے حریف ’ڈیپ سیک آر ون‘ ماڈل کی تعریف کی ہے اور کہا کہ یہ ماڈل اپنی قیمت کے حساب سے متاثر کن ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اوپن اے آئی اپنی تحقیق اور ترقیاتی روڈ میپ پر قائم رہنے کے لیے پُرعزم ہے اور ان کے لیے کمپیوٹنگ کی ضرورت مزید اہم ہو چکی ہے۔

اس معاملے نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا امریکی کمپنیاں اب چین کی سستی مگر مؤثر اے آئی ٹیکنالوجیز کے سامنے مقابلہ کر پائیں گی؟

TECHNOLOGY

Artificial Intelligence

OpenAI

chat gpt

deepseek