ارچنا پورن سنگھ شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل
معروف اداکارہ ارچنا پورن سنگھ حال ہی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں ان کی کلائی ٹوٹ گئی اور چہرے پر بھی زخم آئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سرجری کے بعد ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔
ارچنا پورن سنگھ اپنے تازہ ترین ولاگ میں بتایا کہ وہ راجکمار راؤ کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کر رہی تھیں کہ وہ پھسل گئیں اور شدید زخمی ہوگئیں۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
اپنے ولاگ میں، ارچنا نے بتایا کہ ان کے بیٹے آیوشمان نے بھائی آریمان کو اطلاع دی، جس پر وہ شدید افسردہ ہوگئے۔ خاص طور پر جب انہیں معلوم ہوا کہ ان کی والدہ کے چہرے پر بھی چوٹ آئی ہے، تو وہ جذباتی ہو گئے۔
ٹرمپ نے بھارت کے سامنے مشکل شرط رکھ دی، مودی سے گفتگو کی تفصیل منظر عام پر
اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے راجکمار راؤ کو فون کرکے پروڈکشن میں تاخیر پر معذرت کی اور یقین دلایا کہ وہ جلد ہی سیٹ پر واپس آجائیں گی تاکہ پوری ٹیم کو کسی نقصان کا سامنا نہ ہو۔
ارچنا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے کہا، ’جو ہوتا ہے، اچھے کے لیے ہوتا ہے۔ میں مثبت سوچنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ بس اب سمجھ آیا کہ ایک ہاتھ سے کام کرنا کتنا مشکل ہوتا ہے‘
انہوں کہا کہ جیسے ہی وہ ڈسچارج ہو کر گھر واپس آئیں، ان کے شوہر پرمِیت نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ ارچنا نے کہا، ’آپ کو لگتا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، لیکن حقیقت میں، میرا ایک بڑا آپریشن ہوا ہے۔‘
بھارت کی سری لنکا سے بھی ٹھن گئی، سفیر کی طلبی
اداکارہ نے بلاگ کو مثبت انداز میں ختم کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ جلد ہی شوٹنگ سیٹ پر واپس آئیں گی۔
Comments are closed on this story.