Aaj News

جمعرات, مئ 15, 2025  
18 Dhul-Qadah 1446  

پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے متنازع پیکا ایکٹ سمیت دیگر بلز پر مشاورت نہیں کی گئی، شیخ وقاص

حکومت کو ڈر ہے آزاد جوڈیشل کمیشن بن گیا تو بے نقاب ہوجائیں گے، پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات
شائع 28 جنوری 2025 09:27pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کو ڈر ہے آزاد جوڈیشل کمیشن بن گیا تو بے نقاب ہوجائیں گےاب پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے متنازع پیکا ایکٹ سمیت دیگر بلز پرمشاورت نہیں کی گئی۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی رہنماوں کے گھروں پر حملے اور چھاپے مارے جا رہے ہیں، پنجاب میں صاحبزادہ حامد رضا کے مدرسے اور گھر پر حملہ کیا، کل رات گھر کا دروازہ پھلانگ کر گھر کے بیڈ روم سے قومی اسمبلی رکن میاں غوث کو اٹھا گیا، ابھی تک میاں غوث رکن قومی اسمبلی کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا، ہمارے قومی اسمبلی رکن میاں غوث کو اغوا کیا ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے تھا کہ پنجاب میں اس وقت جبر کاقانون ہے اور یہ فسطائیت تو 8 فروری 2024 سے جاری ہے، وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ مذاکرت ہم نے ختم کیے ہیں، حکومت مذاکرات کے نام پر ڈرامہ کررہی تھی، پاکستان تحریک انصاف میں کوئی دھڑہ بندی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے آج پیغام دے دیا، پارٹی کے صوبائی صدر کو علی آمین کے کہنے پر تبدیل کردیا ہے۔

ہمارے مذاکرات ختم ہوچکے، بیرسٹر گوہر

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ دیا کہ مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، کمیٹی آج بیٹھ کرکس کا انتظار کررہی تھی، مذاکرات کے نام پر وقت کا ضیاع مسئلے کا حل نہیں ہے، حکومت جوڈیشل کمیشن بنا دیتی، چوتھی نشست ہو جاتی۔

شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈر ہے آزاد جوڈیشل کمیشن بن گیا تو بے نقاب ہوجائیں گے، پیپلز پارٹی کہہ رہی ہے متنازع پیکا ایکٹ سمیت دیگر بلز پر مشاورت نہیں کی گئی، ہماری بار پران کو مشاورت یاد آ گئی ہے، متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ہم نے بھرپور مذاہمت کی۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ممبران نے کمیٹی میں متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کیوں نہیں کی؟ اب تحریک انصاف تمام اپوزشن جماعتوں کو اکٹھا کرے گی۔

peshawar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Waqas Akram

Sheikh Waqas Akram

PTI Government Talks

pti talks

PTI Final Call