پی ٹی آئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پاگئی
اسد قیصر کے گزشتہ ہفتے ٹیلی فونک رابطے پر ملاقات کا وقت طے ہوا تھا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پاگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے پاگئی، پی ٹی آئی کا وفد کل دوپہر ساڑھے 3 بجے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔
اسد قیصر کے گزشتہ ہفتے ٹیلی فونک رابطے پر ملاقات کا وقت طے ہوا تھا۔
پی ٹی آئی کے وفد میں تحریک تحفظ آئین کے قائدین بھی شامل ہوں گے جبکہ وفد عمران خان کی ہدایات پر تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطے کرے گا۔
اسلام آباد
Fazal ur Rehman
JUIF
Molana Fazal ur Rehman
Maulana Fazal ur Rehman
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
jamiat ulema e islam
PTI Government Talks
pti talks
PTI Final Call
مقبول ترین
Comments are closed on this story.