صدرات سے ہٹائے جانے کے بعد علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے پہلی ملاقات
وزیرعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی، جس میں خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پارٹی صدرات سے ہٹائے جانے کے بعد پہلی ملاقات کی۔
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خیبر پختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں سمیت پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے بھی مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات ختم ہونے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔
Comments are closed on this story.