حماس رہنماکاٹرمپ کےفلسطینیوں کو اردن اورمصرمیں پناہ دینےکےبیان پرردعمل
حماس رہنما باسم نعیم نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےغزہ کی پٹی میں جاری تنازع کے حل کے لیےعرب ممالک سے تعاون کی اپیل مستردکردی۔ امریکی صدرنے اپیل کی تھی کہ اردن، مصراوردیگرعرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں۔
حماس کے رہنما باسم نعیم نے اپنے بیان میں ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی ایسی کسی پیشکش یا حل کو کبھی قبول نہیں کریں گے۔
باسم نعیم نےبیان میں کہا کہ غزہ کی تعمیرنوکے آڑمیں کی جانے والی ایسی کوئی تجویز قبول نہیں۔ ایسی کوئی پیشکش یاتجویزاچھی نیت سے بھی ہوتوبھی قابل قبول نہیں۔
ٹرمپ کا عرب ممالک سے فلسطینی متاثرین کو غزہ سے نکال اپنے پاس رکھنے کا مطالبہ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی میں جاری تنازعے کے حل کے لیے عرب ممالک سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اردن، مصراوردیگر عرب ممالک غزہ متاثرین کو اپنے ملک میں پناہ دیں۔ انہوں نے غزہ کو ”ڈیمولیشن سائٹ“ قرار دیا۔
گرین لینڈ خریدنے کی بات پر ٹرمپ اور ڈنمارک کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر تلخ کلامی
سرکاری جہاز ایئرفورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں اردن، مصر اور دیگر عرب ممالک مزید فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنے پاس رکھیں تاکہ غزہ میں بڑھتے ہوئے تنازعات کا اثر کم کیا جا سکے۔
ٹرمپ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ انہوں نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے فون پر بات چیت کی اور اتوار کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے بھی بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
Comments are closed on this story.