Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

ٹرمپ نے فریقین کو غزہ معاہدے پر عمل نہ کرنے کے نتائج سے خبردار کر دیا

ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے، وہائٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو
شائع 25 جنوری 2025 11:46pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔

عالمی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر فریقین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔

امریکی صدر نے حماس اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ میرے ایلچی اسٹیووٹ کوف کی کوششوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ دوسری طرف ان کا کنہا تھا کہ ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کو پہلا جھٹکا، پیدائشی حق کو منسوخ کرنے کا حکم نامہ عارضی طور پر معطل

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے 47 ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

صدر ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی ضرورت کے بغیر حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے فنانشل ٹائمز کی اس رپورٹ کی بھی تردید کی جس میں اپنے ایلچی سٹیو وٹ کوف کو ایران کے ایٹمی معاملہ تفویض کرنے کی بات کی گئی تھی۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو دیے گئے بیانات میں کہا کہ یہ اچھا ہو گا کہ ایران کے ساتھ معاملات اس کی فوجی تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی ضرورت کے بغیر حل کر لیے جائیں۔

فیکٹ چیک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جھوٹ بے نقاب

امریکی صدر نے ایرانی جوہری تنصیبات پر ممکنہ اسرائیلی حملوں کی حمایت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کیا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات کا سہارا لیے بغیر معاملات حل ہو جائیں گے۔

یاد رہے وٹ کوف نے غزہ میں جنگ بندی کے حصول میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اخبار کا خیال ہے کہ ایرانی فائل کے بارے میں ان کا ممکنہ انتخاب ٹرمپ کی تہران پر دباؤ بڑھانے سے پہلے سفارت کاری کا امتحان لینے کی خواہش کو ظاہر کرتا ہے۔

Donald Trump

US President

Washington

MEET THE PRESS