اگر ملک نے ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی، سلمان اکرم راجہ
پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہتری کے لئے مذاکرات کر رہے تھے، اگر ملک نے ترقی کرنا ہے تو بات کرنی پڑے گی، بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ جب تک کمیشن کا اعلان نہیں ہوتا، ہم مذاکرات کی میز پر نہیں بیٹھیں گے، ہم نے آج چیف جسٹس کو دو خطوط لکھ دیئے ہیں، جس میں 26 نومبر کے حوالے سے تفصیلات لکھ دی ہیں۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آج بانی پی ٹی آئی سے طویل ملاقات ہوئی ہے، وہ اپنی جگہ کھڑے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم کے ساتھ ملاقات کروائی جائے، اگر ملاقات ہوتی ہے تو پھر شاید کوئی راستہ نکل آئے گا۔
28 جنوری سے قبل پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کروائی جائے، عمران خان کا مطالبہ
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے، ہم سمجھتے ہیں اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو بات کرنا پڑے گی، ہم پر ظلم ہوئے پھر بھی بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بات چیت کرنی چاہیے، ہم نے سب کچھ ان کی خواہش کے مطابق کیا، مطالبات لکھ کر بھی دئیے لیکن حکومت کی نیت میں کھوٹ تھی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر انہیں تبدیل کرکے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر بنایا ہے، جلد نئے عہدیداروں کا چنائو بھی ہوگا۔
Comments are closed on this story.