Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
23 Shawwal 1446  

پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی نے نامزد کیا، رکن قومی اسمبلی
شائع 24 جنوری 2025 07:08pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری نے ان کا نام تجویز کیا، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے بھی جنید اکبر کے نام کی تائید کی۔

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے بھی جنید اکبر کا نام تجویز کیا تھا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیصلہ کیا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو دی جائے۔

رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی نے نامزد کیا، حکومت اور اپوزیشن ممبران کا شکرگزار ہوں، سینئر ممبران کی رہنمائی میں ذمہ داری بہتر انداز میں نبھاؤں گا۔

قبل ازیں تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے حکومت کو 5 نام بھیجے تھے۔ پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی میں ن لیگ کے چیف وہپ طارق فضل چوہدری کو خط ارسال کیا، جس میں پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لیے 5 نام بھیجے گئے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنید اکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان، عامر ڈوگر اور خواجہ شیراز محمود کے نام شامل تھے۔

National Assembly

pti leaders

PAC

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)