Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

بشریٰ بی بی کا ترجمان کون؟ پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا

ترجمانی کے لیے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، فیصل چوہدری
شائع 22 جنوری 2025 08:10pm
بشکریہ سوشل میڈیا
بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی پر پی ٹی آئی میں نیا تنازع کھڑا ہوگیا، دو خواتین رہنمائوں نے ترجمانی کا دعویٰ کر دیا۔

مشعال یوسفزئی نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بشریٰ بی بی کا ترجمان نامزد کیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کا دعویٰ ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں بشریٰ بی بی کا ترجمان بنایا ہے۔

خاتون رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ مشعال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔

ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا

اس حوالے سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ترجمانی کے لیے پارٹی کسی کو بھی نوٹیفائی کرسکتی ہے، پارٹی کا نوٹیفکیشن سامنے آیا تو اس پر بات کروں گا۔

واضح رہے کہ آج جی ایچ کیو حملہ کیس میں مشعال یوسفزئی کا وکالت نامہ بھی چیلنج ہوا تھا، عدالت نے وکالت نامے کے معاملے پر مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔

پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مشعال یوسفزئی نے کہا کہ میں کچھ لوگوں کے لیے تھریٹ بنی ہوئی ہوں، میرا جیل میں داخلہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، اپنوں اور پرایوں کی ملی بھگت کی سازش ہے۔

نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ ان کا خیال تھا خاموش ہوکر بیٹھ جاؤں گی، انہیں پتہ نہیں تھا میں مزاحمت کروں گی، ڈیڑھ سال میں میری وجہ سے تین مرتبہ سماعت روکی گئی ہے۔

مشعال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مسرت جمشید چیمہ کو ترجمان نہیں بنایا گیا، وہ میڈیا ٹاک میں میرے ساتھ کھڑی ہوں گی، بشریٰ بی بی کی ترجمان میں تھی، میں ہی رہوں گی۔

imran khan

bushra bibi

pti leaders

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks