Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، بیرسٹر سیف

جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
شائع 22 جنوری 2025 09:39am

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف رائیونڈ میں بیٹھ کر فوج کی مانیٹرنگ بند کریں، نواز شریف نے آرمی چیف کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے وزرا کی فوج کو صف آرا کر دیا ہے، شہباز شریف فرینڈلی فائر کی زد میں آچکے ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ فوج اور خیبرپختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف جانوں کا قیمتی نذرانہ پیش کر رہے ہیں، جعلی حکومتی وزرا فوج کی قیادت کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اگر شہباز شریف کو معلوم ہے کہ ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ہے تو پھر وزرا اول فول بیان اور وضاحتیں کیوں دے رہے ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی حکومت کی توجہ مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے پر نہیں آرمی چیف کی ملاقاتوں پر ہے۔

Nawaz Sharif

خیبر پختونخوا

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor