Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

عمران خان کی رہائی پر امریکی دباؤ کا مقابلہ کرینگے، خواجہ آصف

اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی نوازشریف کو سزائے موت ہو، وزیر دفاع
شائع 21 جنوری 2025 11:05pm

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی پر امریکی دباؤ کا مقابلہ کرینگے، پی ٹی آئی ہمیں اسٹیبشلمنٹ تک پہنچنے کا ذریعہ سمجھتی ہے، آرمی چیف نے بیرسٹر گوہر سے ملاقات سے آگاہ کر دیا، پی ٹی آئی سے جنرل عاصم منیر کی ملاقات اجلاس کی سائیڈ لائن پر ہوئی، بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، جنرل عاصم منیر نے کہاکہ سیاسی گفتگو ملک کے سیاستدانوں سے کریں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کیلئے نئی امریکا انتظامیہ کا دباؤ آیا تو دیکھا جائے گا، ہم نے پہلے بھی امریکا کا دباؤ برداشت کیا ہے، اب بھی کریں گے، محسن نقوی حکومتی نمائندے کے طور پر امریکا گئے۔

پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پراعتبار کرنا مشکل ہے، میں مذاکرات کے حق میں ہوں لیکن مذاکرات ایسے نوٹ پر ختم ہونے چاہئیں جس سے پی ٹی آئی پر اعتبار کیا جا سکے، بانی پی ٹی آئی ناقابل اعتبار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاستدانوں سے بات کیلئے تیار نہیں تھی، اب ہم سے بات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کہتی ہے وہ ہمارے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی کوشش کر رہی ہے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی نے 2014 میں دھرنا دیا، اس وقت سے کمیشن بنانا چاہیے، پی ٹی آئی چاہے تو کمیشن کیلئے تیار ہیں، 2014 کا دھرنا جنرل (ر) پاشا اور جنرل (ر) ظہیر السلام نے کرایا تھا۔

9 مئی برپا کرنے والا خود اسٹیبلشمنٹ کی پروڈکٹ ہے، خواجہ آصف کی الزامات سے بھرپور نیوز کانفرنس

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اس وقت کی فوجی قیادت نے مثبت کردار ادا کیا تھا، راحیل شریف نے توسیع لینے کی کوشش کی تھی لیکن نوازشریف نہیں مانے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور کی اسٹیبلشمنٹ چاہتی تھی نوازشریف کو سزائے موت ہو، امریکا نہ چاہے تو آئی ایم ایف ہماری مشکلات حل نہیں کرے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ احتساب صرف سیاستدانوں کا ہی کیوں ہو؟ 75 سال سے عدلیہ نے تباہی مچائی ہوئی ہے،غلطیاں دوبارہ نہ ہوں ہمیں راستہ متعین کرنا ہوگا۔

خواجہ آصف نے عمران خان کی امریکا حوالگی کا امکان مسترد کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کابینہ کے 4 لوگ بیان دینے کو تیار ہیں کہ ان سے بند لفافے پر دستخط کرائے گئے، ریاست کا پیسہ ملک ریاض کے اکاؤنٹ میں کیوں گیا؟

انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف میرے لیڈر ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں گے، وفاق اور پنجاب حکومت کے فیصلے نواز شریف کی منظوری سے ہوتے ہیں۔

federal cabinet

پاکستان

Khawaja Asif

Federal Minister

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

pti talks