Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
23 Ramadan 1446  

وزیر اعظم نے گورنر خیبر پختونخوا کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا

گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ مل گیا
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2025 10:14pm

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے درمیان تلیخاں بڑھ گئیں، وزیر اعظم نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر دے دیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پختونخوا ہائوس اسلام آباد کی گورنر انیکسی میں فیصل کریم کنڈی کے داخلے پر پابندی کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر کے پی کو اسلام آباد میں سرکاری گھر الاٹ کر دیا۔

فیصل کریم کنڈی کا علی امین گنڈاپور کو مناظرے کا چیلنج، ’بتاؤں گا یہ کیسے حکومت میں آئے اور وزیراعلیٰ بنے‘

فیصل کریم کنڈی کی علی امین گنڈا پور کو پھر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

لاکھوں کا بجلی کا بل، فیصل کریم کنڈی کا گھر گورنر ہاؤس میں تبدیل

وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو الاٹ ہونے والے گھر کو گورنر ہائوس کا درجہ بھی دیدیا گیا۔ جبکہ گورنر ہائوس پشاور سے ضروری فرنیچر، کیچن کا سامان اور ملازمین کو بھی اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔

KPK

cm kpk

Ali Amin Gandapur

PM Shehbaz Sharif

Faisal Karim Kundi

governor kpk

KPK Government