Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

بدترین ناکامی کا احساس ہر وقت بے چین رکھتا ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

جنرل ہرزی ہالیوی نے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا
شائع 21 جنوری 2025 08:35pm

حماس جنگجوؤں نے دنیا کی سترویں طاقتور ترین فوج کا مورال ڈاؤن کردیا، بدترین ناکامی کا احساس مجھے ہر وقت بے چین رکھتا ہے، غزہ میں بدترین حزیمت اور حماس کے 7 اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی آرمی چیف نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔

فلسطینی جنگجوؤں کا اسرائیل پر حملہ، 600 اسرائیلی ہلاک، متعدد گرفتار، غزہ میں 480 فلسطینی شہید

اسرائیل پر حملوں کے بعد حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کا سجدہ شکر

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کو لکھے گئے خط میں جنرل ہرزی حلیوی نے کہا کہ بدترین ناکامی کا احساس زندگی بھر رہے گا، 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفاعی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، حملہ ملٹری کی ناکامی تھا، میں نے بہت پہلے فیصلہ کرلیا تھا، تاہم اب میں 6 مارچ کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

اسرائیل پر حملہ آور ہونے والی حماس کب وجود میں آئی اور مقاصد کیا تھے

جنرل ہرزی حلیوی کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں، جب ہماری فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

حماس کا حملہ روکنے میں ناکامی پر نیتن یاہو نے قوم سے معافی مانگ لی

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف جنرل حلیوی کی مدت ملازمت رواں برس مارچ میں ختم ہو رہی ہے۔

اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی کو ایک سال مکمل

حماس کا اسرائیلی فوجیوں کو منہ توڑ جواب، فوجی ٹینک سمیت 4 گاڑیاں تباہ، متعدد صیہونی فوجی ہلاک

واضح رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے میں 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے جبکہ حماس نے 250 اسرائیلیوں کو یرغمال بنالیا، 15 ماہ تک دنیا بھر کی سپورٹ کے باوجود اسرائیل اپنے مغویوں کو ڈھونڈنے میں مکمل طور پر ناکام رہا اور بالاآخر حماس سے معاہدہ کرنے پر مجبور ہوگیا۔

Israel

world

Israel attack

Israeli Weapons

Hamas Israel Deal

Israeli Attack Document Leak