کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں، سپر پاور کو شکست دینے والوں سے مقابلہ ہے، گنڈا پور
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں، سپر پاور کو شکست دینے والوں سے ہے، ہمارے بہادر جوان ان لوگوں سے لڑ رہے، جنہوں نے امریکا کو شکست دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ گنڈا پور نے کہا کہ کئی دہائیوں سے جاری جنگ میں پولیس اہلکاروں اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے قوم کے بچوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت برہم
علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے پولیس کا موازنہ دوسرے صوبے کے پولیس سے کیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا پر پوری دنیا کا فوکس ہیں، ہمارے بارڈر ایسے خطے کے ساتھ ہیں کہ جہاں پر کئی دہائیوں سے جنگ ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی سپر پاور یہاں آئیں اور انہیں شکست ہوئی ایسی صورت حال میں اپنے لوگوں کو محفوظ رکھنا مشکل عمل تھا، ہمیں فخر ہے ہمارے جوان ان سے مقابلہ کر رہے ہیں، جنہوں نے سپر پاور کو شکست دی۔
مریم نواز مطالعہ پاکستان کا نام میک اپ پاکستان رکھ لیں، علی امین گنڈاپور
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان دہشت گردی کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں، رواں ماہ 30 پولیس موبائل بلٹ پروف کی جارہی ہیں، جبکہ جلد مزید 130 پولیس موبائلز کو بلٹ پروف کر دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کے پی خیبرپختونخوا نے کہا کہ پولیس کے پاس جذبہ ہے لیکن سہولیات کی کمی ہے، ہم بھی اچھے جذبے کے ساتھ پولیس کو جدید سہولیات سے آراستہ کریں۔
قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا، اس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
علی امین گنڈا پور نے پولیس ٹریننگ اسکول کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا اور اسکول میں زیر تربیت ریکروٹس کی موک ایکسرسائز کا معائنہ بھی کیا۔
اس موقع پر انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ اسکول 2 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے قائم کیا گیا ہے، نو قائم شدہ ٹریننگ سکول میں کمپیوٹر لیب، کلاس رومز ،میس، رہائشی کوارٹرز اور دیگر درکار سہولیات دستیاب ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا گنڈا پور یونیورسٹیوں کے چانسلر بن گئے
خیبر پختونخوا کے گورنر سے اختیارات لیکر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور یونیورسٹیز کے چانسلر بن گئے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا یونیورسٹیز ترمیمی بل 2024 پاس کرکے گورنر کو منظوری کیلئے بھیجا تھا تاہم گورنر نے اعتراض لگا کر بل واپس کردیا تھا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے خیبرپختونخوا یونیورسٹیزترمیمی بل 2024 باقاعدہ قانون بننے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تحت خیبر پختونخوا میں جامعات کے چانسلر اب وزیراعلیٰ ہوں گے، آج سے قبل گورنر تمام یونیورسٹیز کے چانسلر تھے، ایکٹ کے بعد اختیارات وزیراعلیٰ کو منتقل ہوگئے۔
Comments are closed on this story.