Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

پی ٹی آئی کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا جس میں وہ کامیاب ہوگئی، خواجہ آصف

اگر پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بحال ہوگئے تو ہم سے مذاکرات کیوں کررہے ہیں، وزیر دفاع
اپ ڈیٹ 21 جنوری 2025 01:51pm

وفاقی وزیر دفاع اور وزیر برائے ہوا بازی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تصدیق کردی کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے بحال ہوگئے ہیں، ان کا مقصد اسٹیبلشمنٹ تک پہنچنا تھا اور وہ اس میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

پیر کو پارلیمنٹ میں ایرانی مسلح افواج کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم اندرونی معاملات پر بالکل ویسے ہی کوئی بیرونی دباؤ نہیں لیں گے جیسے اُنہیں اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں ہے، اگر عمران خان کی رہائی کا کوئی مطالبہ بیرون ملک سے آیا تو پاکستان اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں بھائی ہیں، بھائیوں میں ملاقات ہوتی رہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جب مذاکرات شروع ہوئے تو اُن کے خلاف مقدمہ چل رہا تھا اور گواہیاں بھی ہوچکی تھیں۔ انہوں نے خود کہا ہوا ہے کہ کیس کا فیصلہ مذاکرات پر اثر انداز نہیں ہوگا، سیاست میں مذاکرات ہوتے رہتے ہیں۔

‏مذاکرات اچھی بات ہیں مگر عمران خان کی گارنٹی کون دے گا، خواجہ آصف

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ سے رابطے بحال ہو گئے ہیں تو پھر ہمارے ساتھ مذاکرات کی کیا ضرورت ہے۔ پی ٹی آئی کا مقصد تھا کہ اسٹیبلشمنٹ تک پہنچے وہ پہنچ گئے ہیں۔

وزیر دفاع سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف سے ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں دوست ممالک صدیوں پرانے مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہیں، پاکستان اور ایران کے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں، ہمارے دو طرفہ تعلقات تمام شعبوں میں مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایک شخص ہم سے ہاتھ ملانا نہیں چاہتا تھا مگر یہ تبدیلی کس طرح آئی، خواجہ آصف کا سوال

پی ٹی آئی خود مذاکرات کیخلاف ہے، اس ماحول میں کیسے بات چیت ہوسکتی ہے، خواجہ آصف

ملاقات کے دوران مشترکہ بارڈر مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ دونوں اطراف نے مستقبل میں مشترکہ مفاد کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا۔

PMLN

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

Defence Minister

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PTI Government Talks

pti talks