اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلاف اٹھا لیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد اعظم خان اور سینیئر ایڈووکیٹ راجہ انعام امین منہاس نے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بطور ایڈیشنل جج عہدے کا حلاف اٹھایا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے دونوں ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔ دو ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ججز کمیٹی کا ممبر ہوں لیکن مجھے ہی کمیٹی اجلاس کا علم نہیں، جسٹس منصور علی شاہ
دوسری جانب، میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ میں میں بھی ایڈیشنل ججز کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ ججز میں آصف ریکی، ایوب ترین اور نجم الدین مینگل شامل ہیں۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ نے ایڈیشنل ججز سے عہدے کا حلف لیا۔ ایڈیشنل ججز کی تقرری کے بعد بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔
منی ٹریل ثابت کرنا بہت مشکل کام ہے، قاضی فائز عیسٰی بھی ثبوت پیش نہیں کر سکے، جسٹس محسن اختر کیانی
واضح رہے کہ وزرات قانون نے ہفتے کو صدر مملکت کی منظوری سے اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
Comments are closed on this story.