لاپتہ افراد کمیشن میں سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران کتنے کیسز رپورٹ ہوئے؟
سپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کمیشن نے پیش رفت رپورٹ جمع کرادی، جس کے مطابق سال 2024 میں گزشتہ 6 برسوں کے دوران سب سے کم 379 کیسز رپورٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی لاپتہ افراد کمیشن کی پیش رفت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2024 میں لاپتہ افراد کمیشن نے 427 مقدمات نمٹائے جبکہ 2251 کیسز سال 2024 کے اختتام تک زیر التوا ہیں۔
دسمبر 2024 میں جبری گمشدگی کے 29 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 44 کیسز نمٹائے گئے، دسمبر 2024 میں 2 لاشیں ملیں اور 23 افراد گھروں کو واپس پہنچے، 5 لاپتہ افراد حراستی مراکز میں جبکہ 4 جیلوں میں پائے گئے، اس کے علاوہ دسمبر میں کمیشن نے 10 کیسز جبری گمشدگی کے نہ ہونے کی بنیاد پر نمٹائے۔
پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیا جائے، سپریم کورٹ
لاپتہ افراد کے کتنے مقدمات زیر التواء، سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع
لاپتہ افراد کمیشن کو 2011 سے 2024 تک 10,467 کیسز موصول ہوئے، اس عرصے میں 4,613 افراد گھروں کو واپس پہنچے اور 686 افراد جیلوں میں پائے گئے۔
سال 2011 سے 2024 تک 1011 افراد حراستی مراکز میں پائے گئے جبکہ لاپتہ قرار دیے گئے 288 افراد کی 2011 سے 2024 کے درمیان لاشیں ملیں۔
Comments are closed on this story.