Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا

رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا
شائع 19 جنوری 2025 09:56pm

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا، رجسٹرار آفس نے 20 اور 21 جنوری کی سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کا کیس ڈی لسٹ کردیا گیا ہے، رجسٹرارآفس نے 20 اور 21 جنوری سماعت ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ سات رکنی لارجر بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ملٹری کورٹ کیس ڈی لسٹ کیا گیا، آٸینی بینچ کے رکن جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

دوسری جانب رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری روسٹر کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ کل اہم مقدمات پر سماعت کرے گا۔

عدالت نے 9 مئی جرم پر کلین چیٹ نہیں دی، سوال یہ ہے کہ ٹرائل کہاں ہوگا؟ سپریم کورٹ آئینی بینچ

کیا آرمی افسر کو اتنا تجربہ اور عبور ہوتا ہے کہ سزائے موت تک سنا دی جاتی ہے، جسٹس جمال مندوخیل

بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ ارکان اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز ازخود نوٹس پر سماعت کل ہوگی جبکہ طلبہ یونینز پر پابندی اور مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کل ہوگی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Military courts in Pakistan

Military Trial

CONSTITUTIONAL BENCH

Constitutional Benches

Military Courts

military court trail

militray court

Military Court Trial

9 May Military Court Judgement

Military Court Trial Case