Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

عمران نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے، وہ این آر او دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، شاہد خاقان عباسی

مذاکرات میں ملکی مفاد نظر نہیں آتا، مجھے معاملات حل ہوتے نظر نہیں آرہے، سابق وزیراعظم کی آج نیوز سے گفتگو
شائع 19 جنوری 2025 09:04pm

سینئر سیاستدان اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نیب کے کالے قانون کا شکار ہوئے ہیں، وہ این آر او دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے رہنما میرے پاس آئے تھے، ملاقات میں ہوئی گفتگو پر اپنے رہنماؤں سے بات کروں گا، ملکی مسائل کا حل صرف آئین کی پاسداری میں ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پہلے بھی نیب کے کالے قانون پر بات ہوئی تھی، پہلے پی ٹی آئی نے نیب قانون سے متعلق ہماری بات نہیں مانی، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نیب قانون کا شکار ہوئے ہیں، وہ این آر او دے دیتے تو آج انہیں بھی این آر او مل جاتا، پی ٹی آئی نے خود بھی نیب کے کالے قانون کا سہارا لیا تھا۔

حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریقوں کا ایجنڈا ہونا چاہیئے، دونوں جماعتوں کو پارلیمان میں بات کرنا چاہیئے تھی، مذاکرات میں ملکی مفاد نظر نہیں آتا، مجھے معاملات حل ہوتے نظر نہیں آرہے۔

PMLN

AAJ NEWS

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد

Aaj News program

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

PTI Government Talks

pti talks

Rubaro