Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل، تقریب میں کون کون آئے گا؟

حلف برادری تقریب کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے مظاہروں کا بھی امکان ہے۔
شائع 19 جنوری 2025 08:34am

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق پیر کی شام ہونے والی ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں عالمی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

پاکستان کی نمائندگی امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کریں گے۔ تقریب میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکنز بھی شریک ہوں گے۔

غزہ میں جنگ بندی معاہدہ آج سے نافذ العمل ہوگا، ٹرمپ نے نیتن یاہو کو خبردار کردیا

ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاونٹس ہیک ہونے کا شبہ، حیرت انگیز پیغامات پوسٹ

امریکی میڈیا کے مطابق ریپبلکن کی جانب سے کئی ٹیک ٹائٹنز کو افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے، جیسے کہ ارب پتی ایلون مسک، جیف بیزوس اور مارک زکربرگ شرکت کریں گے جبکہ چینی سوشل میڈیا کمپنی ٹک ٹاک کے سربراہ شو چیو بھی شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں ریاست ہائے متحدہ کے سابق صدور بل کلنٹن، جارج بُش اور باراک اوباما بھی شرکت کریں گے۔

حلف برادری تقریب کے دوران ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین کے مظاہروں کا بھی امکان ہے۔

Donald Trump

Oath Ceremony