Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

خرچہ نہ دینے پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی، پولیس
شائع 17 جنوری 2025 10:09pm

خرچہ نہ دینے پر بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا، پولیس نے گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

تھانہ سول لائن پولیس گوجرانوالہ کے مطابق ملزمہ نجمہ بی بی نے بیٹے احمد کے ساتھ مل کر شوہر کوتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا، مقتول نے 6 ماہ قبل دوسری شادی کی تھی اور وہ پہلی بیوی نجمہ کو خرچ کے لئے پیسے نہیں دیتا تھا۔

پہلی شادیاں چھوڑ کر بیاہ کرنے والے میاں بیوی قتل

دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو راستے سے ہٹانے کا انتہائی قدم

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق پہلی بیوی ملزمہ نجمہ مقتول سے گھر چلانے کے لیے خرچہ مانگتی تھی مگر مقتول سارے پیسے دوسری بیوی کو دیتا تھا جس پر ملزمہ نجمہ نے انتہائی قدم ٹھاتے ہوئے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو تشدد کے بعد قتل کردیا۔

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر پر شوہر کو قتل کرنے کا الزام ثابت، عمر قید کی سزا سنا دی گئی

پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ منتقل کردیا، جبکہ ماں اور بیٹے کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان

punjab

Punjab police

Gujran walla