کراچی میں موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر میں جمعہ کو دن بھر تیز ہوائیں چلتی رہیں اور درجہ حراست 12 ڈگری تک گر گیا، شہر میں اب موسم کیسا رہے گا، ماہرین نے بتا دیا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق شہر میں ہوائوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار29 کلومیٹر فی گھنٹہ (16ناٹیکل مائلز) ریکارڈ ہوئی، کم سے کم پارہ 12 اور زیادہ سے زیادہ 25.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
شہر میں سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا گیا کہ کل ہفتے کو بھی معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں جمعہ کے روز دن بھر شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 12 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ماہرین کے مطابق ہفتے کو بھی شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے سبب سردی کی شدت اصل درجہ حرارت سے کم محسوس کی جاسکتی ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق 18جنوری سے سردی کا نیا سلسلہ بلوچستان کے راستے پاکستان میں داخل ہوگا، مذکورہ مغربی سلسلے کے تحت کراچی میں بارشوں کا کوئی امکان نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی سلسلے کے ملک کے بالائی علاقوں کی جانب منتقلی کے بعد سرد ہوائیں کراچی کا رخ کرسکتی ہیں، نئے مغربی سسٹم کے زیراثر کراچی میں سرد اور خشک ہوائیں رواں ماہ کے آخری ہفتے (24جنوری) سے اثر انداز ہوسکتی ہیں۔
Comments are closed on this story.