Aaj News

اتوار, فروری 23, 2025  
24 Shaban 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 2۔ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری

سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس اختتام پذیر
اپ ڈیٹ 17 جنوری 2025 08:29pm

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے سیشن جج اعظم خان اور سابق صدر اسلام آباد ہائیکورٹ راجا انعام امین منہاس جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے محمد آصف ریکی، نجم الدین مینگل، محمد ایوب کے ناموں پر اتفاق کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس اختتام پذیر ہوگئے، اجلاس اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئے۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس: تمام سپریم کورٹ ججز کو آئینی بینچ میں شامل کرنے کی تجویز سات چھ ووٹ سے مسترد

اعلامیہ کے مطابق پہلے اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور دوسرے اجلاس میں بلوچستان میں ایڈیشنل ججوں کی تقرری کے لیے نامزدگیوں پر غور کیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے کثرت رائے سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اعظم خان اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انعام امین منہاس کو بطور ایڈیشنل ججز اسلام آباد ہائیکورٹ نامزد کیا۔

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب

جوڈیشل کمیشن نے دوسرے اجلاس میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹس محمد آصف اور محمد ایوب خان کو متفقہ طور پر بلوچستان ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججز کے لیے نامزد کیا جبکہ کثرت رائے سے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ محمد نجم الدین مینگل کے نام پر اتفاق کیا گیا۔

سپریم کورٹ کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جو امیدوار مطلوبہ اکثریت کا ووٹ نہیں لے سکے، مستقبل میں آسامیوں پر انہیں دوبارہ زیر غور لایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 ناموں پر غور کیا گیا۔

اعلیٰ عدلیہ بڑے اجلاس آج، جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 4 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 20 نام زیر غور ہیں جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 ناموں پر غور کیا گیا۔

Supreme Court

پاکستان

Supreme Court of Pakistan

judicial commission