Aaj News

جمعہ, جنوری 17, 2025  
16 Rajab 1446  

گوشوارے جمع نہ کرانا اراکین سندھ اسمبلی کو بھاری پڑگیا

الیکشن کمیشن نے کئی اراکینِ سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی
شائع 16 جنوری 2025 08:52pm

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرانے پر کئی اراکینِ سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

گوشوارے جمع نہ کرانا اراکین سندھ اسمبلی کو بھاری پڑگیا، گوشوارے جمع نہ کرانے پر 15 ارکان سندھ اسمبلی کی رکنیت معطل کردی گئی۔

معطل اراکین میں صوبائی وزیر سردار محمد بخش، اکرام اللہ دھاریجو، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی رکنیت معطل کی گئی جبکہ معطل اراکین میں مخصوص نشست پر رکن بنے والے شام سندر بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حافظ نعیم سمیت 139 قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹ اراکین کی رکنیت معطل کردی

سالانہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے نام سامنے آگئے

ماضی میں الیکشن کمیشن نے ان اراکین سمیت دیگر 55 اراکین کی لسٹ جاری کی تھی، ان 15 اراکین نے الیکشن کمیشن کی لسٹ جاری ہونے پر بھی گوشوارے جمع نہ کرائے۔

گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطلی کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیا۔

ECP

Sindh Assembly

assets

parliamentarian assets