پاکستان میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ
تینوں مقامات پر موجود سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی سو ارب ہوسکتی ہے
پاکستان کے طول و عرض میں سونے کے ذخائر نکلنے کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3 مقامات سونے کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مزید 3 مقامات پر سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ سامنے آیا ہے، حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اٹک کے بعد میانوالی، تربیلا اور ستلج کے مقام پر بھی سونے کے ذخائر ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مزید مقامات پر سونے کی موجودگی کے بعد نیسپاک کو سروے کا ٹاسک دیدیا گیا ہے، تینوں مقامات پر موجود سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت کئی سو ارب ہوسکتی ہے۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ محکمہ معدنیات کے حکام مزید مقامات پر سونا نکلنے سے متعلق جلد وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیں گے، اٹک کی طرز پر دیگر مقامات سے سونا نکالنے کےلیے بھی بین الاقوامی آکشن ہوگی۔
پاکستان
سونا
punjab
discovered
مقبول ترین