Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

کل تحریری مطالبات پیش کریں گے، پھر حکومت کی مرضی وہ مذاکرات چلانا چاہتی ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ

ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، سلمان اکرم راجہ
اپ ڈیٹ 15 جنوری 2025 01:16pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کل ہم اپنے مطالبات تحریری طور پر پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی ہے وہ مذاکرات کو چلانا چاہتی ہے یا نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کمیشن کے قیام کے مطالبے پر حکومت آگے بڑھنا چاہتی ہے یا نہیں چاہتی، مذاکرات کا مستقبل ان باتوں پر منحصر ہے۔

اپنے 12 شہدا کا ذکر کیا تھا، مزید 2 زخمی جاں بحق ہو چکے، بیرسٹر گوہر

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم اپنے کسی بھی اصولی مؤقف سے نہیں ہٹیں گے، 8 فروری کو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم بالکل نہیں ہٹیں گے، کوئی کہتا ہے کہ مٹی ڈالو اور ہنسی خوشی ہمارے ساتھ بیٹھ جاؤ تو ایسا نہیں ہوگا، ہم اس مؤقف سے بھی نہیں ہٹیں گے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں، خون بہایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بنیادی مطالبات ہیں، ان سب کے ساتھ ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں، ہمارے لوگوں کا جو خون بہا ہے اس کو فراموش نہیں کریں گے۔

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان سے محروم کرنے والا قاضی فائز آج تاریخ کے قبرستان میں دفن ہو چکا، عمران خان

انہوں نے سوال اٹھایا کہ عدلیہ انتظامیہ کے ماتحت ادارہ ہے یا عدلیہ ایک خودمختار ادارہ ہے؟ ہر پاکستانی کا حق ہے کہ اس کے جرم کا تعین ریاست کی جانب سے کون کرے؟ اس کا تعین ایک کرنل صاحب کریں گے یا ایک عدالت کرے گی؟

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم کھڑے ہیں، یہ جنگ سیاسی سطح پر لڑیں گے، عدالت میں تو لڑ ہی رہے ہیں۔

Supreme Court of Pakistan

salman akram raja

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks