Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی، کتنے میں فروخت ہوئے؟

جارحانہ بلے باز ڈیوڈ وارنر کو کراچی کنگز نے کس کیٹگری میں منتخب کیا
شائع 13 جنوری 2025 08:41pm

آسٹریلیا کے کھلاڑی ڈیوڈ وارنر پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لاہور میں ہونے والے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر کو 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 36 لاکھ روپے) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

اس معاہدے کے ساتھ، وارنر پی ایس ایل 10 کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، اس کے علاوہ کراچی کنگز نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔

پی ایس ایل 10 کیلئے آسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی نے بھی دستیابی ظاہر کردی

مسلسل 9 سیزن میں کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے سرفراز پی ایس ایل 10 میں کیوں نہیں ہوں گے؟

کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹگری میں ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور عباس آفریدی کو منتخب کیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں جارحانہ بیٹنگ کے حوالے سے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں اور وہ دنیا کے دس بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

PSL

lahore

David Warner

Pakistan Super League

psl draft

psl 10

PSL 2025