جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
جاپان میں 6.9 شدت کے زلزلے کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز جاپان کے جنوب مغربی علاقے کیوشو میں زلزلہ آیا، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.9 تھی۔
جاپانی موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ زلزلہ میازا کی پریفیکچر میں مقامی وقت کے مطابق رات 9:29 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں 7.0 کا زلزلہ آیا۔ جس کے بعد میازاکی اور کوچی پریفیکچرز کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، ’تمام پاکستانی محفوظ‘
یورپی میڈیٹیر ینین سیسمولوجیکل سینٹرکے مطابق جاپان میں آنیوالے زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔
گزشتہ سال 8 اگست کو بھی جاپان میں 6.9 اور 7.1 کی شدت کے دو طاقتور زلزلوں نے کیوشو اور شیکوکو کے جنوب مغربی جزائر کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ حکام نے کئی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی لیکن کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اے آئی سے زلزلوں کا پوچھنے کیلئے سائنسدانوں نے سر جوڑ لئے
اسی طرح یکم جنوری 2024 کو جاپان میں سوزو، وجیما اور آس پاس کے علاقوں میں 7.6 شدت کے زلزلے سے 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جاپان زلزلہ: 30 افراد ہلاک، پاکستانی آبادی میں 100 گھر خاکستر
واضح رہے کہ جاپان کئی ٹیکٹونک پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا شکار رہتا ہے۔ یہ ملک پیسیفک رنگ آف فائر پر واقع ہے، یہ ایک ایسا خطہ ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔
تبت میں زلزلے سے 126 افراد ہلاک
جاپان میں زلزلہ 7 جنوری کو تبت میں آنیوالے 7.1 شدت کے زلزلے سمیت 6 زلزلوں کے بعد آیا، جس میں 126 افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے، جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
زلزلے کا مرکز تبت کی ٹنگری کاؤنٹی تھا، خوفناک زلزلے سے بڑے پیمانے پر خوف و ہراس پھیل گیا، اور پورے خطے میں عمارتیں ہل گئیں، زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملکوں بھارت، نیپال اور بھوٹان تک محسوس کیے گئے۔