حکومت اپوزیشن مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل، تیسرے دور کا جمعرات سے آغاز
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دور کا آغاز اب بدھ کے بجائے جمعرات سے ہورہا ہے، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 16 جنوری کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی تاریخ اور وقت تبدیل ہوگیا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اب بدھ کی بجائے جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔
مذاکراتی کمیٹی کے بعض اراکین کی طرف سے بدھ کو عدم دستیابی سے آگاہ کیا گیا، جس کے بعد اجلاس اب بدھ کی بجائے جمعرات کو ساڑھے 11 بجے کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
یہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، پی ٹی آئی اجلاس میں تحریری مطالبات حکومتی نمائندوں کے سامنے پیش کرے گی جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم پانچ میں اجلاس ان کیمرہ ہوگا۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری بروز بدھ کو دن ڈیڑھ بجے طلب کیا تھا۔
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج رات 10 بجے وطن واپس پہنچیں گے، ایاز صادق ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی واپسی کے بعد حکومت اپوزیشن مذاکرات کے تیسرے دور کا شیڈول فائنل ہوگا۔
پی ٹی آئی کی اسپیکر سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔**
اسپیکر آفس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی درخواست پر سردار ایاز صادق نے جلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے دو ادوار ہو چکے ہیں جبکہ تیسری میٹنگ آئندہ چند روز میں متوقع ہے جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کو تحریری طور پر مطالبات دینے کے امکانات ہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں، بیرسٹر گوہر
ذرائع کے مطابق تیسری باضابطہ ملاقات کیلئے مشاورتی عمل جاری ہے اور مذاکراتی عمل اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں بحال ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی وطن واپس پہنچ کر رابطے شروع کریں گے، اسپیکر حکومتی کمیٹی کے سربراہ اسحاق ڈار سے رابطہ کریں گے اور عرفان صدیقی سے بھی مشاورت کریں گے۔ اسپیکر ایاز صادق اپوزیشن رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اپنے تین مرکزی رہنماؤں کے خلاف کارروائی
ذرائع کے مطابق مذاکرات کی اگلی بیٹھک کیلئے پندرہ جنوری کی تاریخ کی تجویز زیر غور ہے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے جیلوں میں بند پارٹی رہنماؤں کی رہائی اور 9 مئی 2023، 26 نومبر 2024 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کررکھا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں، یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری کو ہونے والی آخری ملاقات کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں عمران خان تک بغیر نگرانی والے ماحول میں رسائی کا مطالبہ بظاہر تنازع کی وجہ بنا۔
تاہم گزشتہ روز ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ حکومت نے اسپیکر ایاز صادق کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا تھا اور انہوں نے صرف پیغام رسانی کا کردار ادا کیا۔
بعد ازاں، سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر مذاکراتی کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کمیٹی تیسرے مذاکراتی راؤنڈ کے لیے تیار ہے جس میں ہم 2 مطالبات تحریری شکل میں فراہم کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ظلم و ستم کا ازالہ اور ذمہ داروں کا تعین ہو، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جب کہ عمران خان نے بانی پی ٹی آئی نے اپنی رہائی کی کوئی بات نہیں کی، تاہم ہمارے اسیران کے ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں ،قانونی حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔
حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے لیے ورکنگ کرکے آئے، مذاکرات کو حتمی نتائج تک پہنچانے کے لیے بال اب حکومت کی کورٹ میں ہے، 31 جنوری تک مذاکرات مکمل ہونے کی ہماری تاریخ ہے۔
اس سے قبل، حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے ’ڈان نیوز‘ کے پروگرام ’ان فوکس‘ میں گفتگو کے دوران عمران خان کو بنی گالا منتقلی کی پیشکش کو رد کردیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عمران خان سے ہی پوچھا جائے، حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔