Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
12 Rajab 1446  

سولجر بازار میں آگ بھڑک اٹھی، 50 سے زائد موٹر سائیکلیں خاکستر

فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، حکام
شائع 12 جنوری 2025 05:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کے سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں میں آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل گئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کچرا کنڈی میں لگنے والی آگ نے موٹر سائیکلوں کو لپیٹ میں لے لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، کیس پراپرٹی کی موٹر سائیکلیں تھانے کے اندر ہیں۔

کراچی ائیر پورٹ کے قریب چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں لگنے والی آگ بے قابو

کراچی: رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب گھر میں لگنے والی آگ نے قریبی فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا

ایس ایچ او سولجر بازار کا کہنا ہے کہ تمام موٹر سائیکلیں لاوارث تھیں، کیس پراپرٹی کو نقصان نہیں پہنچا، باہر پرانی موٹر سائیکلوں اور کچرے میں آگ لگی تھی۔

karachi

IG Sindh

sindh

Sindh Police

Karachi Police