سانگھڑ میں خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا
سندھ کے ضلع سانگھڑ کے علاقے سنجھورو میں خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے کا ڈراپ سین ہوگیا، قتل میں مقتولہ کا سگا بھائی اور کزن ملوث نکلے۔
گزشتہ ماہ 5 دسمبر کو سانگھڑ کے علاقے سنجھورو تھانے کی حدود میں ڈپٹی گوٹھ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سانگھڑ: کزن سے شادی نہ کرانے پر نوجوان نے ماں، 2 بہنیں، بہنوئی قتل کرکے تھانے میں خودکشی کرلی
گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا سگا بھائی سلمان آرائیں، بہنوئی عرفان آرائیں اور سہولت کار رفیق آرائیں شامل ہے، پولیس کے مطابق ملزمان ملک سے فرار کی کوشش کر رہے تھے۔
سال 2024 میں 392 خواتین غیرت کے نام پر قتل، ایچ آر سی پی
پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا، ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔