اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر صوبائی محکمہ تعلیم کا ردعمل سامنے آگیا
سردی کی شدت برقرار رہنے کے بعد اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا۔
سردی کی شدت میں کمی نہ آںے کے بعد سوشل میڈیا پر اسکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب نے اپنے ردعمل میں ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔
پنجاب: 24 اضلاع کے تعلیمی اداروں میں کل سے موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز
پنجاب اور اسلام آباد میں موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟
محکمہ تعلیم نے والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت کے ساتھ واضح کیا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے اختتام پر پیر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔
اس حوالے سے سیکرٹری اسکولز اینڈ ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے بھی وضاحت کی ہے کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔