Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

کراچی میں اب ٹھنڈ کب بڑھے گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

دھند چھانے کے باعث حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہو کر ڈھائی کلومیٹر رہ گئی
شائع 11 جنوری 2025 08:35pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں جاری سردی کی لہرختم ہوگئی تاہم اگلے ہفتے سے شہر میں پھر ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے۔

شہر میں جاری سردی کی لہر میں کمی ہوگئی، جمعہ کو کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت شہر میں دھند چھانے کے باعث حد نگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہو کر صرف ڈھائی کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔

جناح ائیر پورٹ پر شہر کے مقابلے میں سب سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شاہراہ فیصل پر 12.5 ڈگری، گلستان جوہر میں پارہ 13.3 ڈگری جبکہ صبح کے وقت سب سے زیادہ درجہ حرارت ماڑی پور پر14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں کڑاکے کی سردی، پارہ سنگل ڈیجیٹ پر آگیا، بارش ہوگی؟

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق شہر کی فضاؤں پر بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا، شہر میں 15 جنوری سے کمزور سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔

نئے سال کے آغاز پر کراچی میں کتنی سردی پڑنے کا امکان ہے؟

سردار سرفراز نے کہا کہ 20 جنوری کو طاقتور شدت کا مغربی سلسلہ بلوچستان پراثر اندازہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرد ہوائیں رواں ماہ کے آخر میں سردی کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، مذکورہ دونوں سسٹم کے نتیجے میں کراچی میں بارش کا فی الحال امکان نہیں۔

Cold Weather

پاکستان

karachi

karachi weather

weather update

karachi cold weather