ایم ڈی کیٹ میں اسلام آباد کے طلبا کو اضافی نمبر دینے کیخلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع
خیبرپختونخوا اسمبلی میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) میں اسلام آباد کے طلباء کو 14 اضافی نمبر دینے کے خلاف قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر نثار باز کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے 300 طلبہ میرٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسلام اباد ہائیکورٹ فیصلے کے بعد ایم ڈی کیٹ کی شفافیت پر سوال اٹھ گئے ہیں۔
قرارداد میں کہا گیا کہ گریس مارکس کسی ایک صوبے کا حق نہیں، اسلام آباد کے طلبا کو گریس مارکس دینے سے پختونخوا کے طلبا میں احساس محرومی بڑھے گا۔
قرارداد کے متن کے مطابق دو الگ قسم کے قانون اور طریقہ کار سمجھ سے بالاتر ہیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا کے طلبا کو اسلام آباد کی طرز پر گریس مارکس دئیے جائیں۔