پسوڑی گرل شے گِل کا خود سے متعلق بڑا انکشاف
پاکستان کی مشہور گلوکارہ شے گل، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں گلوکارہ شے گِل نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’شے‘ نِک نام ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔
علی سیٹھی اور شے گل کا ایک ساتھ نیا گانا وائرل
کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے پسوڑی فیم شے گل کا نیا گانا ریلیز
یہ نام وقت کے ساتھ ان کی شناخت کا حصہ بن گیا، اور انہوں نے اپنے اصل خاندانی نام کے ساتھ اسے اپنا اسٹیج نام بنا لیا۔ یوں ’شے گل‘ ان کا نام میوزک انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے درمیان مقبول ہے۔
یاد رہے کہ شے گل نے اپنی منفرد گائیکی اور ’پسوڑی‘ جیسے ہٹ گانے کی بدولت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔