لاہور میں پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین
لاہور میں پرنسپل کی 9 ویں جماعت کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا، لڑکی نے کچھ عرصہ قبل اکیڈمی کے پرنسپل سے کورٹ میرج کی تھی۔
پولیس کے مطابق تھانہ ہئیر میں پرنسپل کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ حل ہوگیا ہے، 9 ویں جماعت کی طالبہ نے پرنسپل سے نکاح کر رکھا ہے۔
لاہور میں نجی اکیڈمی کے پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ اکیڈمی کے پرنسپل اور طالبہ نے کورٹ میرج کی تھی، لڑکی کے اہل خانہ نے پرنسپل پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پرنسپل نے عدالت میں اپنی بیوی کو حبس بے جا میں رکھے جانے کی درخواست دی تھی، عدالت نے لڑکی کو آج عدالت میں طلب کر رکھا تھا۔
اسکول پرنسپل کی بھائی کے ساتھ ملکر 5 طلبہ سے جنسی زیادتی
پولیس کے مطابق لڑکی نے عدالت میں شوہر کے ساتھ جانے کا بیان دیا، جس کے بعد عدالت نے لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔