کراچی ائیر پورٹ کے قریب چلتی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی ائیر پورٹ کے قریب گاڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابوپا لیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کے قریب چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔
ترجمان فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کی مدد سے قابو پا لیا گیا جبکہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں آئی آئی چندریگرروڈ، عبداللہ ہارون روڈ، ایم اے جناح روڈ، تین تلوار چورنگی پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے، میٹروپول کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ایوان صدر روڈ، فوارہ چوک سے کھجور چوک تک بند ہے، جبکہ ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جا رہا ہے۔