کار سوار کی کوسٹ گارڈ اہلکار کو ٹکر، زخمی اہلکار دم توڑ گیا
پولیس نے واقعے کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کر لیا ہے
ایم 9 موٹروے پر کاٹھور کے قریب ایک کار سوار نے کوسٹ گارڈ کے اہلکار کو ٹکر مار دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اہلکار اسمگلنگ کی اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کر رہے تھے۔
اہلکارسپاہی عادل کو شدید زخمی حالت میں پہلے بقائی اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دو روز بعد دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج کر لیا ہے۔ واقعے کے بعد معلوم ہوا کہ پکڑی گئی کار سے 41 بورے چھالیہ اور 100 پیکٹ گٹکے بھی ملے ہیں۔
کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ بعد میں وہ کچھ دور جا کر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پاکستان
traffic accident
مقبول ترین